Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پراسرائیلی جارحیت میں شہید صحافیوں کی تعداد 173 ہو گئی

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے انکشاف کیا کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 173 ہوگئی ہے۔

سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ پریس بیان میں کہا ہے کہ کئی عرب میڈیا اداروں کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی صحافی عبداللہ شکشک کی شہادت کے بعد صحافیوں کی شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری میڈیا نےقابض اسرائیلی فوج  کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اس گھناؤنے جرم کے ارتکاب کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے عالمی برادری اور دنیا میں صحافتی پیشے سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قابض ریاست کی خون خوار افواج کو صحافیوں کے قتل عام سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

قابض اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر 2023ء سے زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 41,206 سے زائد شہری شہید اور 95,337 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan