Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الخلیل اور جینن میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں متعدد شہری زخمی

مغربی کنارہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل اور شمالی گورنری جنین میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

الخلیل کے مغرب میں ترقومیا فوجی چوکی کے قریب غاصب صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے قصبے کی فوجی چوکی پر دو نوجوانوں پر فائرنگ کی۔ انہیں زخمی کردیا۔ زخمیوں کو ہلال احمر کی ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ادھر شمالی مغربی کنارے میں جنین کے مغرب میں ہجر سالم کے مقام پر قابض فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی بھی ہوا۔

قابض فوج نے سالم فوجی چوکی پر ایک نوجوان کو گولی مار دی جس کے بعد ہلال احمر کے عملے نے اسے جینن ہسپتال میں منتقل کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے شمال میں واقع دیہات عرابہ اور الجلمہ پر بھی دھاوا بول دیا۔

قابض فوجیوں کی متعدد گاڑیوں نے ارانہ گاؤں پر دھاوا بول دیا اور دوسری نے الجلمہ گاؤں پر دھاوا بول دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan