طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نےغرب اردن کے شمالی شہر طولکرم پر حالیہ اسرائیلی حملے کے دوران دشمن کی گاڑیوں پرحملوں کے مناظر جاری کیے ہیں جنہیں دھماکہ خیز آلات کی مدد سے تباہ کردیا گیا۔
القسام بریگیڈز نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مزاحمتی مجاھدین نے بتایا ہے کہ انہوں نے طولکرم میں دشمن کی گاڑیوں پر چھ بارودی آلات سے حملے کیے جن کے نتیجے میں نہ صرف وہ گاڑیاں تباہ ہوگئیں بلکہ ان میں موجود صہیونی فوجی بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
گذشتہ جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج تین دن کی جارحیت کے بعد طولکرم شہر اور کیمپ سے پیچھے ہٹ گئی۔
جارحیت کے دوران ایک لڑکی سمیت پانچ شہری شہید ہوئے جب کی درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ قابض فوج نے گورنری کےبنیادی ڈھانچے اور شہریوں کی املاک کو تباہ کیا۔ بلڈوزنگ کارروائیوں، توڑ پھوڑ کے ساتھ گھروں اور دکانوں پر بمباری شامل ہے۔
قابض فوج نے جان بوجھ کر طولکرم اور نور شمس کیمپوں میں بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کی املاک کو بھاری بلڈوزروں کا استعمال کرتے ہوئے تباہ کیا۔ سڑکوں کو اکھیڑ دیا گیا۔ نابلس روڈ کے نام سے معروف مرکزی سڑک اور دونوں اطراف اور اس سے ملحہ سڑکوں کو تباہ کیا گیا۔