Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مراکش بھرمیں لاکھوں افراد کے غزہ میں نسل کشی روکنے کےلیے مظاہرے

رباط  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مراکش کے کئی بڑے شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یہ احتجاجی مظاہرے مراکش میں ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دوسری طرف غزہ میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کی صہیونی جارحیت 49 ویں ہفتے میں جاری ہے۔گذشتہ روز مملکت مراکش کے شہروں فاز، محمدیہ شمال، مغربی شہر قنیطرا، برکان ، مشرقی شہر وجدہ، جنوب مشرقی زاکورہ، ، آیت ملول، اشتوکہ، وسطی شہر ابن جریر اور دوسرے شہروں میں مراکش اتھارٹی فار سپورٹ” کی کال مظاہرےہوئے۔

مظاہرین نے فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے اور غزہ کی پٹی میں سماجی اور انسانی بحران کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے امداد بھیجنے پر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔

شرکاء نے اسرائیل مردہ باد اور فلسطین زندہ باد کے نعرے لگائے غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر “مراکش اور فلسطین ایک قوم ہیں، دو نہیں”، “ہم سب ثابت قدم غزہ پر قربان”، “ہم کہتے ہیں کہ (ہم) کامل ہیں، فلسطین زندہ باد” اور “قابل فخر فلسطین کو مراکش کا سلام” جیسے نعرے درج تھے۔

اس موقعے پر فلسطینی سپورٹ کمیشن کے ایک رکن عبدالحق بنقادی نے کہا کہ ’’فلسطینی عوام ایک سال سے امریکی اور یورپی حمایت سے قابض اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں قتل عام کا شکار ہیں۔‘‘

بنقادی نے وجدہ شہر میں ایک مظاہرے سے خطاب میں مزید کہا کہ “مسلمان عوام اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے‘‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan