جنیوا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نےکہا ہے کہ غزہ میں “پولیو ویکسینیشن مہم” کے پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر 560,000 سے زیادہ فلسطینی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
انہون نے بتایا کہ غزہ میں “پولیو ویکسینیشن مہم” کا پہلا مرحلہ، جو یکم ستمبر سے شروع ہوا تھا جمعرات کو اختتام پذیر ہوگیا۔
جمعہ کے روز ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں گیبریئس نے کہ غزہ میں دس سال سے کم عمر کے 560,000 سے زیادہ بچوں کو ویکسین دی گئی ہے۔
انہوں نے ان تمام طبی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ “پیچیدہ” آپریشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہم غزہ میں روزمرہ کی زندگی کی المناک حقیقت کے درمیان ایک بڑی کامیابی کی نمائندگی کرتی ہے۔
گریبیئس نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے دیکھا کہ جن علاقوں میں ویکسینیشن ہوئی ہے وہاں جنگ بندی پر عمل درآمد کر کے کیا حاصل کیا جا سکتا ہے۔