Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے نسل کشی کی جنگ 344 واں روز

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج چودہ ستمبر ہفتے کے روزفلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل344 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

سول ڈیفنس نےبتایا کہ غزہ شہر کے شمال مغرب میں واقع دار الارقم اسکول کے قریب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون پر اسرائیلی توپ خانے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

غزہ شہر کے مشرق میں التفاح محلے میں الشجاعیہ اسکول کے قریب بوستان خاندان کے گھر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 4 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 شہری شہید ہوگئے۔

شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے وسط میں الترنس کے علاقے میں قابض فوج کے طیاروں کی روضہ العلیا اسکول پر بمباری سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔

سول ڈیفنس نے بتایا کہ  اس کے عملے کو جبالیہ کے علاقے میں “الاشقر” خاندان کے گھرپر بمباری میں متعدد شہریوں کے شہید ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ پر حملہ کیا، جس میں الفلوجہ کے محلے میں المقادمہ خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وسطی غزہ کی پٹی میں قابض فوج کے جنگی طیاروں نے نصیرات کیمپ کے شمال مغرب میں بمباری کی۔

اس دوران قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر میں العطار کے علاقے میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے ایک ٹینٹ ہاؤس پر جمعہ/ہفتے کی درمیانی شب قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan