Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’یو این‘ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں پر حملوں کی مذمت

جنیوا   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ نے غرب اردن میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو ہراساں کیے جانے اور انہیں خوف زدہ کرنے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کے دو مندوبین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کام کرنے والے صحافیوں کے خلاف تشدد، ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور رکاوٹ ڈالنے کے واقعات کی مذمت کی۔

یہ بات آزادی رائے اور اظہار رائے کے حق سے متعلق خصوصی نمائندہ آئرین خان اور 1967ء سے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں سامنے آئی ہے۔

دو بین الاقوامی ماہرین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صحافیوں کے خلاف “تشدد، ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور رکاوٹیں ڈالنے” کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے بہ طور قابض اقت کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صحافیوں کے پیشہ وارانہ کام میں ہرممکن آزادی اور سہولت  کرنے کے ساتھ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا پابند ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم غیر قانونی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں صحافیوں کے خلاف حملوں اور ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں”۔

اقوام متحدہ کی مندوبین نے ان حملوں کو قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے “ممکنہ جنگی جرائم” کے مترادف قرار دیا جو آزاد پریس کوریج کو روکنے کے لیے تخریبی کارروائیوں کے مترادف ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ستمبر میں جنین اور طولکرم میں کم از کم تین واقعات پیش آئے جن کے دوران اسرائیلی فوج نے صحافیوں یا ان کی گاڑیوں پر اس وقت براہ راست حملہ کیا جب وہ فوجی آپریشن اور شہری ہلاکتوں کی کوریج کر رہے تھے۔

بیان کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں کم از کم چار صحافی زخمی ہوئے، حالانکہ ان میں سے اکثر نے واضح طور پر نشان زد پریس جیکٹس پہن رکھی تھیں۔

یو این عہدیداروں نے مزید کہا کہ “یہ دیکھنا انتہائی پریشان کن ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی صحافیوں کے تحفظ کے لیے وہی حقارت دہرائی جا رہی ہے جیسا کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “غیر ملکی میڈیا کو ابھی تک غزہ تک رسائی سے محروم رکھا گیا ہے۔ اب مغربی کنارے میں ان کی حفاظت کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، جس سے ان کے صحافتی کام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ سات اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے میں کم از کم 29 صحافیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے اکثر ابھی تک انتظامی حراست میں ہیں”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan