دمشق (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز شام کے جنوب شہ القنیطرہ اور دمشق کے درمیان راستے پر ڈرون طیارے کے ذریعے بم باری کی۔ جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد شہید ہوگئے۔
نامہ نگاروں کے مطابق حملے میں خان ارنبیہ کے علاقے کے مشرق میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔
یہ کارروائی ملک کے وسطی صوبے حمص میں “ملٹری سائنس ریسرچ سینٹر” پر فضائی حملوں کے چند روز بعد کی گئی ہے۔ اتوار کے روز ہونے والے حملوں میں کم از کم16 افراد شہید اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے شام کی خود مختاری کی بار بارخلاف ورزیوں کے جواب میں شام نے کہا ہے کہ وہ اپنے مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور اپنے دفاع کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا اور صہیونی دشمن کو تباہ وبرباد کرے گا۔