Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس اور جمہوری محاذ کی قیادت کی ملاقات بیجنگ معاہدے کے نفاذ پر زور

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور ڈیموکریٹک فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کی قیادت نے “بیجنگ معاہدے” اور اس سے پہلے قومی مفاہمتی فیصلوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

بدھ کے روزحماس اور جمہوری محاذ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ دونوں جماعتوں کی قیادت نے دوحہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بیجنگ میں ہونے والی قومی مفاہمتی ملاقات اور مفاہمتی معاہدے کو عملی شکل دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جماعتوں نے تنظیم آزادی فلسطین ’پی ایل او‘ کے ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالے سے طے پائے معاہدے کے تمام نکات پر فوری رعمل درآمد پر زور دیا۔

دونوں تحریکوں نے فلسطینی عوام کی تمام قوتوں کو فعال کرنے پر زور دیا، خاص طور پر یروشلم، مغربی کنارے اور مقبوضہ اندرون فلسطین کے علاقوں میں فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد اوریکجہتی کی ضرورت پر زوردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan