طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب قابض فوج کی جانب سے کی جانے والی فضائی بمباری میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ اس کے عملے نے شہر کے قریب ’اکتابا اور شویکہ‘ قصبوں کے درمیان واقع عزبہ الحاج مسعود کے علاقے میں کار پر بم باری کے نتیجے میں تین شہداء کے جسد خاکی ہسپتال منتقل کیے۔
قابض فوج نے 10 دن تک جاری رہنے والے حملے کے بعد گذشتہ جمعے کو جنین اور طولکرم سے اپنی افواج کو واپس بلا لی تھیں۔ اس کارروائی میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے تھے جب کہ بڑی تعداد میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا۔