Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی کارکن کے قتل سے متعلق بائیڈن کا بیان ناقابل قبول ہے:حماس

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی عوام سے ہمدردی رکھنے والی عائشہ نور ازیگی کے مجرمانہ قتل کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیانات کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے قابض کی جانب سےعائشہ کے قتل کا دفاع کیا۔ صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ عایشہ کا قتل ایک حادثاتی واقعہ تھا اوراسرائیلی فوج نے اسے جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا۔

غزہ کی پٹی میں حماس ر نما باسم نعیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی کارکن اور فلسطینی عوام سے ہمدردی رکھنے والی عائشہ نور ایزگی کے قابض فوج کے ہاتھوں قتل کے بارے میں بائیڈن کے بیانات قابل مذمت ہیں۔ کیونکہ انہوں نے قاتل اور غاصب صہیونی کے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جو کہ”غلط اور غیر ذمہ دارانہ” ہے۔

نعیم نے مزید کہا کہ بائیڈن نے کارکن “عائشہ نور” کے قتل کا یہ کہہ کر جواز پیش کیا کہ اسے “غلطی سے گولی لگی جس کے نتیجےمیں اس کی موت واقع  ہوئی “۔ان کا یہ بیان قابل مذمت اور مجرم کے جرم پر پردہ ڈالنے اور اس  کے جھوٹے دعووں کی حمایت کرنے کےمترادف ہے۔

باسم نعیم نے کہا کہ یہ بیانات امریکی کارکن کے جان بوجھ کر قتل کی ذمہ داری سے دستبردار کرنے کے مترادف ہیں۔ امریکی صدر کی طرف سے اس طرح کا بیان حیران کن نہیں کیونکہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

خیال رہے کہ ترک نژاد امریکی خاتون عائشہ نور ایزگی کو چند روز قبل قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس کے بعد امریکی صدر نے اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قتل اسرائیلی فوج نے دانستہ طورپرنہیں کیا بلکہ یہ حادثاتی تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan