Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

السنوار کے دفترکا اسماعیل ھنیہ کی شہادت پرعالمی قیادت سےاظہار تشکر

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کے دفتر نےجماعت کےسیاسی شعبے کے سابق سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اس ا کے ساتھی وسیم ابو شعبان کی تہران میں بزدلانہ اسرائیلی حملے میں شہادت پرتعزیتی پیغامات بھیجنے والے تمام رہ نماؤں، وزراء، جماعتوں اور ان کے رہنماؤں، وکلا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے پیغامات میں کمانڈر السنوار کے دفتر نے عالمی رہ نماؤں کی طرف سے بھیجے گئے تعزیتی پیغامات کو سراہا اور اسماعیل ھنیہ شہید کی تعزیت کرنے والی عالمی اسلامی قیادت کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

السنوارکے دفتر کے پیغام میں کہا گیا ہےکہ “ہمارے شہید اور قوم کی علامت اسماعیل ہنیہ شہید دیگر شہدا کے راستے پر چلےگئے۔ وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کے بیٹے اور پوتے بھی اس مقدس جنگ میں شہید ہوئے ہیں۔ ہمارے قائدین کا خون ہماری قوم کے دیگر شہداء کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں۔

السنوار کے دفتر کی طرف سے جاری پیغام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حماس اور اس کی قیادت شہداء کے خون سے وفاداری کے راستے پر ثابت قدم رہے گی اور ان بلند اصولوں پر قائم رہے گی جن کے برادر مجاہد رہ نما اسماعیل ہانیہ چلتے ہوئےشہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوئے۔

یحییٰ السنوار کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں عالم اسلام کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan