طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے زور دے کر کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں کے خلاف جاری جارحیت کے تناظر میں طولکرم گورنری کے خلاف قابض فوج کی طرف سے شروع کیے گئے فوجی آپریشن کا تسلسل ہمارے ثابت قدم عوام کےفولادی عزم کوشکست نہیں دے سکتا۔ طولکرم میں جاری وحشیانہ کارروائی فلسطینیوں کوان کے ٹھوس ارادے اور مزاحمت پر قائم رہنے کےعزم متزلزل نہیں کرے گا۔
حماس نے طولکرم کیمپ کے شہداء اور ان سے پہلے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا۔
حماس نے کہا کہ مغربی کنارے کی شمالی گورنریوں خاص طور پر طولکرم میں ہمارے پرعزم اور ثابت قدم مجاھدین جہاد پر ثابت قدم ہیں حماس القسام بریگیڈز اور تمام مزاحمتی دھڑوں کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے تمام تر بے سروسامانی کےباوجود قابض فوج کا مقابلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
بیان میں حماس نے زور دے کر کہا کہ قابض ریاست کی کارروائیاں اور اس کی مسلسل جارحیت اس کے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہو گی۔ دشمن کی مغربی کنارے کی فلسطینی آبادی کو بے گھر کرنے اور الحاق اور آبادکاری کی توسیع کے منصوبے کو جاری رکھتے ہوئے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔