Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

السنوار کی عبدالمجید تبون کو الجزائرکا صدر منتخب ہونے پرمبارک باد

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار نے صدر عبدالمجید تبون کو دوسری بار الجزائر کا صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

السنوار کی طرف سے پریس کو جاری ایک بیان میں الجزائر میں صدارتی انتخابات میں کامیابی کے موقع پر الجزائری عوام کو مبارک باد پیش ہے جس میں الجزائری عوام نے صدر عبدالمجید تبون پرایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

السنوار نے کہا کہ میں فلسطینی عوام کی طرف سے ریکارڈ کی گئی بہادری اور دشمن کے خلاف جاری جنگ میں ثابت قدمی کا پیغام بھیج رہا ہوں۔ فلسطینی عوام نےطوفا اقصی معرکے میں پوری بہادری اور ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت جاری رکھی اور نسل کشی کی جنگ میں دشمن کی جارحیت کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا ہے۔

حماس کے سربراہ نے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور بین الاقوامی فورمز پر ان کے حقوق کا دفاع کرنے میں الجزائر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ الجزائر کی طرح فلسطین بھی دشمن کے استعمار سےجلد آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan