Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

عشقِ محمد (ص) کا تقاضہ فلسطین کی حمایت مہم کا اعلان

کراچی   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطین فائونڈیشن پاکستان نے ملک بھر میں یوم ولادت با سعادت حضرت محمد مصطفی (ص) کی مناسبت سے ’’ عشق محمدؐ کا تقاضہ فلسطین کی حمایت‘‘ کا اعلان کر دیا ہے۔فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام انبیاء علیہم السلام نے انسانیت کی بقاء کی جد وجہد کی ہے ۔

سرور کائنات محمد مصطفی (ص) عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔ آج ملت فلسطین دنیا کی سب سے مظلوم قوم ہے اور غاصب صیہونی حکومت اسرائیل امریکہ اور مغربی حکومتوں کی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ لہذا یہ ہر مسلمان اور خاص طور پر پیغمبر اکرم (ص) سے عشق رکھنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کریں۔ اسی عنوان سے ملک بھر میں ’’عشق محمد ؐ کا تقاضہ فلسطین کی حمایت ‘‘مہم کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس مہم کے تحت ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت مبارک کے پہلو کو اجاگر کیا جا ئے گا جبکہ ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ساتھ عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی جائیں گی ۔اسی طرح فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم سے متعلق تصویری نمائشوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan