غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صبح سے جاری اسرائیلی غاصبانہ قتل عام کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں شہداء کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
وزارت صحت کی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر جنگ کے 339 ویں روز بھی درجنوں شہداء ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں اور ایمبولینس کا عملہ بھی بحال نہیں ہو سکا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 40,988 فلسطینی شہید اور 94,825 زخمی ہو گئی ہے۔