Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے قافلے کو شمالی غزہ جانے سے روک دیا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اس کے ایک قافلے کو پیشی کورآرڈی نیشن کے باوجود آٹھ گھنٹے تک شمالی غزہ جانے سےروک دیا تھا۔

لازارینی نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ قافلے میں مقامی اور بین الاقوامی ملازمین شامل تھے جو غزہ شہر اور شمالی غزہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کے سلسلے میں جا رہے تھے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ قابض نے قافلے کو وادی غزہ چوکی کے فوراً بعد بندوق کی نوک پر روکا اور اقوام متحدہ کے ملازمین کو حراست میں لینے کی دھمکیاں دیں۔ بلڈوزر نے اقوام متحدہ کی بکتر بند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ گھنٹوں بعد تمام ملازمین اور قافلے کو رہا کر دیا گیا اور اقوام متحدہ کے اڈے پر بہ حفاظت واپس آ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ پولیو ویکسینیشن مہم آج منگل کو شمالی غزہ میں ہو گی۔

ہمیں آج منگل کو غزہ اور اس کے شمال میں ویکسینیشن مہم شروع کرنا تھی۔

یہ سنگین واقعہ اسرائیلی غنڈہ گردی کے تازہ ترین واقعات کی ایک تازہ کڑی ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکار کے مطابق عالمی ادارے کے ملازمین کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں معمول بن چکی ہیں۔ ان کارروائیوں میں قافلوں پر گولی چلانا اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے پیشگی اطلاع کے باوجود چوکیوں پر اقوام متحدہ کے ملازمین کی گرفتاری شامل ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے عملے سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فرائض کو بحفاظت انجام دیں اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ہر وقت ان کی حفاظت کی جائے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan