Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی قوانین کی صریح بے توقیری پراسرائیل کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

ایجنسیاں   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 11 ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور دنیا کے ممالک کو قابض اسرائیلی ریاست کی صریح بے توقیری کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نظرانداز کرنے پر اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ہائی کمشنر ترک نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ “اس جنگ کو ختم کرنا اور ایک جامع علاقائی تنازعہ سے گریز کرنا ہماری فوری اور مطلق ترجیح ہے‘۔

وولکر ترک نے کہا کہ “ریاستیں بین الاقوامی قانون کی صریح بے توقیری کو قبول نہیں کر سکتیں۔ سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ پابند قراردادوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکامات کو نظراندز کرنےپر اسرائیلی ریاست کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے

انہوں نے جولائی میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک رائے کا حوالہ دیا، جس میں اس نے فلسطینی علاقوں پر قابضاسرائیل کےتسلط کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

نہوں نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس میں فلسطینی غزہ کی پٹی میں “غیر معقول موت اور مصائب” کے ساتھ انسانی حقوق کے ماحول میں شدید بگاڑ کا شکار ہیں۔

غزہ کی پٹی کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ “میں متحارب فریقوں کی طرف سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی پر حیران ہوں”۔

انہوں نے کہاکہ “غزہ میں جاری اسرائیلی حملے بہت زیادہ مصائب اور بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بن رہے ہیں، اور انسانی امداد کے مشن میں من مانی محرومی اور رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو من مانی طور پر حراست میں رکھے ہوئے ہے۔ خاص طور پر غزہ سے گرفتار فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے۔ یہ بالکل جاری نہیں رہنا چاہیے اور اسے ہرصورت میں فوری ختم ہونا چاہیے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan