Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وسطی اور جنوبی غزہ میں چار لاکھ46 ہزاربچوں کی ویکسی نیشن مکمل

عمان   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اپنی مہم کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں 446,000 سے زیادہ بچوں کو قطرے پلانے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

’ایکس‘ پلیٹ فارم پراپنے اکاؤنٹ پرایک پوسٹ میں ’انروا‘ نے مزید کہا کہ اس کی ٹیمیں کل سے غزہ کی پٹی کے شمال میں جانے اورمہم کا سب سے پیچیدہ مرحلہ شروع کرنے کے لیے شروع کریں گی، کیونکہ بہت سے بچوں کو فوری طور پر ویکسین کی ضرورت ہے‘‘۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ “اس پٹی کے 69 فیصد بچوں کو جن کی عمریں ایک دن سے لے کر 10 سال تک ہیں کو پولیو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی ہے۔وزارت صحت نے کل سوموار کو کہا کہ ہنگامی پولیو ویکسینیشن مہم آج منگل کو غزہ اور شمالی گورنری میں صبح 7:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک ویکسین فراہم کرے گی۔

گذشتہ برس سات اکتوبر سےقابض اسرائیلی فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 40,988 سے زائد فلسطینی شہید، 94,825 زخمی ہوئے ہیں اور غزہ کی پٹی کی 90 فی صد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan