دمشق (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شام می سرزمین پر جارحیت کرتے ہوئے بے شہریوں کا قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگے۔
اسرائیل کی روایت بن گئی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے ملکوں کی زمین پر قبضے کی کوشش کے ساتھ ساتھ انہیں دباؤ میں رکھنے کے لیے امریکہ و یورپی ملکوں سے ملنے والے گولہ و بارود کی مدد سے بمباری کرتا رہتا ہے ۔ وہ ان بمباریوں کو سرحدی جھڑپوں کے انداز میں دیکھتا ہے لیکن شام لبنان وغیرہ کے اندر دور تک بمباری کرتا ہے۔ جیسا کہ اتوار کو رات کے وقت وسطی شام میں اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے تازہ بمباری کے واقعے میں مسیاف ریجن کو نشانہ بنایا ہے اور متعدد شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے ان شہید ہونےوالوں ایک باپ بیٹے سمیت تین شہریوں کو ایک گاڑی پر حملے میں شہید کیا گیا۔
شامی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے پندرہ افراد زخمی کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ کئی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ثنا کے مطابق اتوار کی رات گیارہ بجکر بیس منٹ پر اسرائیل نے مسیاف ریجن میں بمباری کی ہے۔اسرائیل کا دعوی ہے کہ اس نے علاقے میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
ثنا نیوز ایجنسی کے مطابق میساف میں اسرائیلی بمباری سے 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔