Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عماں: شہید ماہر الجازی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

عمان  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل اتوار کو الکرامہ گذرگاہ پر فدائی حملے میں شہید ہونے والے اردنی مجاھد ماہر الجازی کی عمان میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہید کی نماز جنازہ اس بات کا پیغام ہے کہ اردنی عوام فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شہید الجازی کی نماز جنازہ وسطی عمان کی الحسینی مسجد کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی گئی تھی۔

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے کراسنگ آپریشن کےحملہ آورکی قربانی کو سراہا اور اسے “عزت و وقار” کی قربانی کانام دیاگیا جس میں قابض کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں الجازی بھی شہید ہوگئے تھے۔

جنازے کے جلوس میں اردنی باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ کارکنوں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی سروسز نے جلوس کے شرکاء کو لاؤڈ اسپیکر والی گاڑی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

جنازے کے شرکاء نے شرکاء نے الجازی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے قابض دشمن کے خلاف آپریشن کے نفاذ کی خوشی میں ہوا میں آتش بازی بھی کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan