Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں بھوک سے متعلق ’یواین‘ رپورٹ فوری مداخلت کے متقاضی ہے: حماس

غزہ -فلسطین فائونڈیشن پاکستان  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے خوراک مائیکل فخری کی طرف سے غزہ کی پٹی میں غذائی قلت پر جاری کردہ رپورٹ کے بعد ضروری ہوگیا ہے کہ فلسطینی عوام کو فوری اور مکمل ریلیف فراہم کیا جائے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ خوراک کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مائیکل فخری کی رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ غاصب صیہونی غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو جنگی حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر قابض حکومت اور اس کی دہشت گرد فوج غزہ کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ کے فریم ورک میں شہریوں کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائم کے ارتکاب کی ذمہ دار ہیں۔ یہ رپورٹ کئی دیگر رپورٹوں اور ثابت شدہ حقائق کے ساتھ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا نیا ثبوت فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیس لاکھ سے زائد شہریوں کے خلاف مجرمانہ فاقہ کشی کی مہم گیارہ ماہ سے جاری ہے، جس کا اعلان دہشت گرد ریاست کے وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے ایک سرکاری بیان کے ذریعے کیا گیا تھا، جس میں غزہ کی سمندری، فضائی اور زمینی ناکہ بندی کا ذکر کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں پیش کردہ لرزہ خیز اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں قحط نے سابقہ جنگوں میں بھوک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی نسل کشی کی جنگ اور بھوک کے عالمی بحران کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ یو این کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد خوراک کی شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، مگر غزہ میں بھوک اور فاقہ کشی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے ہیں۔

سال 2024ء کے لیے خوراک کے بحران سے متعلق یو این رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھوکے لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر سوڈان اور غزہ جیسے علاقوں میں بھوک میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غذائی عدم تحفظ کی تباہ کن سطح کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد 2023 میں 5 ممالک اور خطوں میں 705,000 افراد سے بڑھ کر 2024 میں 4 ممالک یا خطوں میں 1.9 ملین ہوگئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan