Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی بن گویر پر پل پڑے اور اسے تل ابیب کے ساحل سے بھگا دیا

مقبوضہ بیت المقدس -فلسطین فائونڈیشن پاکستان  جمعہ کو اسرائیلیوں نے صہیونی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو تل ابیب کے ساحل سے نکال دیا۔ ساحل پر جمع لوگوں نے انہیں چیخ چیخ کر کہا کہ “تم قاتل ہو، تم دہشت گرد ہو، یہاں سے نکل جاؤ”۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بن گویر اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ تل ابیب کے ساحل پر پہنچتے ہی وہاں سے بھگا دیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایک اسرائیلی نے بن گویر پر چیختے ہوئے کہا کہ “تم ایک قاتل ہو، تمہاری وجہ سے غزہ میں اغوا ہونے والے لوگ مارے گئے، تم سمندر کے کنارے چلنے کی ہمت کیسے کر رہے ہو”۔

انہوں نے بن گویر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ “تم ایک قاتل ہو، تم قاتل دہشت گرد ہو، یہ تمہاری سچائی ہے کہ غزہ کے تمام مغوی لوگ تمہاری وجہ سے مر رہے ہیں”۔

“واللا” نیوز ویب سائٹ نے بتایا کہ “ایک اسرائیلی خاتون نے گرفتاری سے قبل بن گویر پر ریت پھینکی، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا”۔

بن گویر نے اس واقعے پر ایک پوسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اظہار رائے کی آزادی ان کا حق ہے، مگر لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ساحل ان کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اس کے ساتھ ہی میں پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایک خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی جس نے مجھ پر ریت پھینکی اور میرے چھوٹے بچوں پر حملہ کیا۔ تشدد ایک سرخ لکیر ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan