Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طوباس: اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں بچے سمیت چھ فلسطینی شہید

طوباس –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غرب اردن میں ایک بچے سمیت کم سے کم چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، قابض صہیونی فوج نے آج جمعرات کو غرب اردن کے شمالی شہر طوباس اور الفارعہ کیمپ پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔

ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ اس کے عملے کو 16 سالہ بچے ماجد فدا ابو زینہ کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی، لیکن قابض فوج نے امدادی کارکنوں کو زخمی بچے تک پہنچنے اور اسے طبی امداد فراہم کرنے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، الفارعہ کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے قابض فوج نے بچے ابو زینہ پر فائرنگ کی، اس کے ساتھ بدسلوکی کی، ایمبولینس کے عملے کو اس تک پہنچنے سے روکا اور اسے فوجی بلڈوزر سے گھسیٹ کر کیمپ سے باہر لے گئے۔

آج فجر کے وقت طوباس شہر میں ایک گاڑی پر قابض فوج نے ڈرون سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ہلال احمر کے ذرائع نے بتایا کہ ایمبولینس کے عملے نے بم کا شکار گاڑی سے پانچ شہداء کے جسد خاکی نکالے اور ایک شدید زخمی کو طبی امداد فراہم کی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ تمام پانچ شہداء کی لاشیں اور زخمیوں کو طوباس کے ترکیہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

شہید ہونے والوں میں 24 سالہ احمد فواز فائزبو دواس، 30 سالہ محمد عوض سالم ابو جمعہ، 26 سالہ قصے مقدی عبداللہ عبدالرزاق، 23 سالہ محمد نظمی ابو زغ، اور 21 سالہ محمد زکریا محمد الزبیدی شامل ہیں۔

یہ بمباری قابض فوج کی جانب سے طوباس کے جنوب میں واقع الفارعہ کیمپ میں جاری وحشیانہ کارروائی کے دوران کی گئی۔

گذشتہ 28 اگست بدھ سے قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے بالخصوص شمالی علاقوں میں وسیع پیمانے پر جارحیت شروع کر دی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 39 شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں جنین گورنری کے 21، طولکرم کے 8، طوباس کے 7، اور الخلیل کے 3 شہری شامل ہیں۔ اس طرح مغربی کنارے میں گذشتہ برس 7 اکتوبر 2023ء سے شہید ہونے والوں کی تعداد 699 ہوگئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan