Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے جنین شہر کئی روز سے اندھیرے میں

جنین –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  غرب اردن کے شمالی شہر جنین اور اس کے کیمپوں میں دس روز سے جاری اسرائیلی فوجی جارحیت کے نتیجے میں شہر کا بجلی کا نظام بری طرح تباہ ہو چکا ہے، اور شہری دس روز سے اندھیرے میں رہ رہے ہیں۔

جمعرات کی شام کو جنین شہر اور اس کے کیمپوں کے متعدد محلوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنین شہر اور اس کے کیمپوں میں قابض فوج کی جارحیت، سڑکوں کی تباہی، بلڈوزنگ، اور بجلی کے تاروں کی تباہی کے باعث بجلی منقطع ہے۔

جمعرات کو ناردرن الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جنین شہر میں کمپنی کے برانچ ہیڈ کوارٹر اور اس کی مشینری پر کیے گئے حملے کی مذمت کی۔

کمپنی کی طرف سے جاری ایک مذمتی بیان کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے کمپنی کی برانچ کے قریب ایک عمارت کا محاصرہ کیا اور پھر مرکزی چوک میں داخل ہونے کے بعد کمپنی کی گاڑیوں کو روک دیا۔ اس کے بعد فوج نے بے بجلی کے محکمے کی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل نویں روز بھی مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین شہر اور کیمپوں کے خلاف اپنی فوجی جارحیت جاری رکھی۔ کیمپ میں نئی فوجی کمک بھیجنے کے بعد فلسطینی خاندانوں کو زبردستی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ بدھ، 28 اگست 2024ء کو، قابض فوج نے طوباس، جنین، اور طولکرم شہروں اور ان کے کیمپوں کے خلاف “سمر کیمپ” کے نام سے فوجی جارحیت شروع کی، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan