Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں خون کی ہولی جاری، مزید 42 فلسطینی شہید، 107 زخمی

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید تین قتل عام کیے ہیں، جن کے نتیجے میں 42 فلسطینی شہید اور 107 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 40,861 فلسطینی شہید اور 94,398 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے قابض اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے، اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث روزانہ بچوں اور دیگر شہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan