Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

علماء کونسل کی اہالیان غزہ کی نصرت کے لیے نوافل اور قنوت نازلہ کی اپیل

استنبول – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  فلسطینی علما کونسل نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کی نصرت کے لیے نفل نمازیں ادا کریں اور نمازوں میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں۔

بدھ کے روز علما نے ایک بیان میں کہا کہ “اسلامی دنیا کے ممالک کے معزز علماء، مبلغین اور منبر و محراب” سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مساجد اور کھلے مقامات پر فلسطینیوں کی نصرت کے لیے باجماعت نماز ادا کریں اور منبر و محراب سے مظلوم فلسطینی عوام، بالخصوص غزہ کے عوام، کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

“فلسطینی علما” کونسل نے میڈیا اداروں سے کہا کہ وہ اپنے پاس موجود صلاحیتوں، ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز کے ذریعے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کریں۔

خیال رہے کہ علما کونسل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2009ء میں قائم کی گئی تھی، جس میں متعدد اسلامی ممالک کے علماء اور فلسطینی عوام کے علماء کی بڑی تعداد شامل ہوئی تھی۔

غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی ممالک کی مدد سے جارحیت کا سلسلہ 335 ویں روز میں جاری ہے۔ روزانہ قابض فوج سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan