غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینس لینڈ نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
وینس لینڈ نے غزہ کی پٹی کے دورے کے بعد منگل کو ایک پریس بیان میں کہا کہ “تباہی کا پیمانہ بہت زیادہ ہے، انسانی ضروریات بہت زیادہ اور بڑھ رہی ہیں۔ شہری جنگ کا خوفناک خمیازہ بھگت رہے ہیں۔”
انہوں نے سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کے قتل کی مذمت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے غزہ میں پولیو مراکز کا دورہ کیا اور پولیو وائرس کے دوبارہ نمودار ہونے کو غزہ کی پٹی میں بچوں کے لیے ایک اور خطرے کی نمائندگی قرار دیا۔ وینس لینڈ نے انسانی بنیادوں پر ویکسینیشن مہم کی اجازت دینے کے لیے وقفے کا خیرمقدم کیا۔