مغربی کنارا – فلسطین فائونڈیشن پاکستان فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ بدھ سے مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 29 شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق، تاریخ 28 اگست سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں جنین گورنری میں 8 فلسطینی شہید ہوئے، طوباس میں 4، طولکرم میں 4، اور الخلیل میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 5 بچے اور 2 بزرگ شامل ہیں۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے مغربی کنارے کی گورنریوں میں شہادتوں کی تعداد 681 ہو چکی ہے اور تقریباً 5,700 زخمی ہو چکے ہیں۔