Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ قتل عام میں 12 فلسطینی شہید

غزہ -فلسطین فائونڈیشن پاکستان  قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں جبالیہ اور کراما میں دو الگ الگ قتل عام کیے، جن کے نتیجے میں مزید 12 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

ہمارے نامہ نگار نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قابض فوج کے طیاروں نے جبالیہ کیمپ میں الفاخورہ اسکول کے گیٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں سے پانچ کی شناخت ناصر حلمی الجمالی، محمود المنامہ، ایمن ابو الیخنی، نضا ابو الیخنی اور فلسطینی فنکار رشاد ابو صخیلہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ایک اور اسرائیلی حملے میں، غزہ شہر کے شمال مغرب میں کراما کے علاقے میں “العمصی” خاندان کے ایک گھر اور پانی کے ٹینک پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔

امریکی اور مغربی حمایت سے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے نسل کشی اور تباہی کی جنگ جاری ہے، جس میں کل سوموار کے روز مزید قتل عام کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan