Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاہو مذاکرات کی ناکامی اور قیدیوں کی اموات کا ذمہ دار ہے:حماس

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مجرم دہشت گرد بنجمن نیتن یاہو اور امریکی انتظامیہ کو اس کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

حماس کی طرف سے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف گیارہ ماہ سے جاری وحشیانہ صہیونی جارحیت روکنے کے لیے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار مجرم نیتن یاہو ہے۔ وہ نہ صرف فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے بلکہ اپنے قیدیوں کو قتل کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔ غزہ میں مزاحمتی قوتوں کی قید میں جتنے اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں، انہیں قابض صہیونی فوج نے بمباری کرکے قتل کیا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری مجرم بنجمن نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے۔

حماس کی طرف سے جاری بیان کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے، جس میں جماعت نے واضح کیا ہے کہ مجرم نیتن یاہو کی قیادت میں صہیونی حکومت اسرائیلی رائے عامہ کو گمراہ کرنے، انہیں دھوکہ دینے اور جھوٹ بولنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ جنگ بندی مذاکرات اور قیدیوں کی زندہ واپسی کے لیے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے، جس کا اصل مشن غزہ میں قتل عام جاری رکھنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “مزاحمتی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی نیتن یاہو کی کھوکھلی دھمکیاں اس بحران کی گہرائی کی تصدیق کرتی ہیں جس کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔”

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین قتل عام کیے، جن میں 47 فلسطینی شہید اور 94 زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan