Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین: مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

جنین –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں الجابریات مقام پر ہونے والی لڑائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ القدس بریگیڈز نے قابض فوج کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں اس میں موجود فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے کئی محاذوں سے فوجی کمک کو جنین اور اس کے کیمپ تک دھکیل دیا، جہاں صبح سے ہی پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔ کیمپ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے جنین میں بیکار چیزوں سے لے کر قیمتی اشیاء تک سب کی لوٹ مار کی۔ اسرائیلی فوج چوروں، مجرموں اور دہشت گردوں کے ٹولے کے سوا کچھ نہیں۔

اس بار جنین میں ایک اور منظر دکھائی دیتا ہے، جس میں اسرائیلی فوج کا ایک سپاہی ایک دکان سے قالین چرا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے جنین کیمپ میں ایک “مشکل سکیورٹی واقعے” کی اطلاع دی۔ سوشل میڈیا سائٹس پر جنین حملے کے ویڈیو کلپس اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں قابض فوج کے حملہ آوروں کے زخمی ہونے کو دکھایا گیا ہے۔

دریں اثناء، اسرائیلی اپاچی فوجی ہیلی کاپٹروں نے جنین کیمپ کی فضا میں کم اونچائی پر پروازیں کیں۔

ہفتے کو اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کی جنین بٹالین نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے الجابریات اسٹریٹ کے محور میں ایک فوجی گاڑی میں پہلے سے تیار شدہ دھماکہ خیز ڈیوائس کو دھماکہ کرنے میں کامیاب ہو گئے، جس کے نتیجے میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

بٹالین نے مزید کہا کہ مزاحمت کاروں نے حیفا، ناصرہ، نابلس اور جنین کیمپ کے آس پاس کے علاقوں میں قابض فوج کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan