Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اجتماعی سزا کے طور پرقابض فوج نے الخلیل کا محاصرہ کرلیا

الخلیل –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل پر اجتماعی سزا مسلط کرنے کے لیے شہر کا محاصرہ کر دیا ہے۔ فوج نے شہر کے داخلی راستے بند کر دیے ہیں اور تمام راستوں پر بھاری تعداد میں فوج تعینات کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے الخلیل کا محاصرہ شہر کے قریب قائم ‘کارمی تیزور’ اور ‘عتصیون’ یہودی کالونیوں میں ہونے والے دہرے حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے شہر اور قصبوں کے داخلی راستے آہنی رکاوٹوں اور سیمنٹ کے کیوبز سے بند کر دیے ہیں، جن میں الخلیل کا شمالی دروازہ “راس الجورہ”، مغرب میں “فرش الھوا” کا داخلی راستہ، جنوب کی طرف سے “الحرائق” داخلی راستہ، جنوب میں “الظاہریہ”، “السمو”، اور “دورا” کے داخلی راستے، اور الفوار اور العروب کیمپوں کے داخلی راستے اور ذیلی سڑکیں شامل ہیں۔

کل ہفتے کی صبح سے قابض اسرائیلی فوج نے وادی الحریہ اور جبل ابو رومان کے علاقوں میں محصور شہر الخلیل میں اپنی دراندازی تیز کر دی ہے۔

فلسطینی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج نے الخلیل اور اس کے دیہات کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں، فلسطینی گاڑیوں کی 60 بائی پاس لائن پر نقل و حرکت روک دی ہے، اور مسجد ابراہیمی کو اطلاع ثانی تک بند کر دیا ہے۔

شاہراہ نمبر 60 الخلیل کی ایک اہم سڑک ہے جو مغربی کنارے کو جنوب سے شمال میں تقسیم کرتی ہے۔ یہ سڑک فلسطینی اور یہودی آباد کار دونوں استعمال کرتے ہیں۔

یہ سڑک اور دیگر سڑکوں کا جال 1987ء کی انتفاضہ کے بعد قائم کیا گیا تھا، جس سے آباد کاروں کو فلسطینی شہروں کے قلب میں داخل ہوئے بغیر مغربی کنارے کے جنوب اور شمال کے درمیان سفر کی سہولت ملی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan