Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نےجنگ کے بعد غزہ کا فوجی کنٹرول سنھبالنےکی مخالفت کردی

مقبوضہ بیت المقدس –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ عسکری قیادت نے جنگ کے بعد غزہ کا فوجی کنٹرول سنبھالنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کا فوجی کنٹرول اسرائیل پر بہت بھاری معاشی بوجھ بنے گا اور اس پر اسرائیل کو سالانہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ اس کے علاوہ، فوج کو غزہ کے لیے چار سو اضافی ملازمتیں تخلیق کرنا پڑیں گی جن پر ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی کی ضرورت ہوگی۔

براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس شعبے کو سنبھالنے کا مطلب 2.3 ملین افراد کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے 5 مستقل فوجی ٹیموں کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی پریس رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے “غزہ کی پٹی میں شہری انسانی کوششوں کے سربراہ” کے نام سے ایک نئی پوزیشن بنائی ہے، تاکہ انسانی ہمدردی کے پہلوؤں کو منظم کیا جا سکے اور شہری امور کو مربوط کیا جا سکے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا ہے کہ بریگیڈیئر جنرل ایلاد گورین یہ نیا عہدہ سنبھالیں گے۔ اخبار نے مزید کہا کہ یہ عہدہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سول انتظامیہ کے سربراہ کے عہدے کے برابر ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس 7 اکتوبر سے قابض اسرائیل نے امریکی حمایت سے غزہ کے خلاف اپنی وحشیانہ جنگ مسلط کر رکھی ہے، جس میں اب تک 133,000 سے زیادہ شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ 10,000 لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan