غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے خلاف 5 نئے قتل عام کا ارتکاب کیا۔
وزارت نے ہفتے کے روز اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی قتل عام کے نتیجے میں 294 شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے امریکی حمایت کے ساتھ قابض فوج کی طرف سے جاری تباہ کن جنگ میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 40,691 ہوگئی ہے، جبکہ 94,060 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔