Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے المعمدانی ہسپتال میں تازہ قتل عام، کئی فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان غزہ شہر کے المعمدانی ہسپتال میں قابض فوج نے جنگی طیاروں سے لیبارٹری کے شعبے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری کو صہیونی ریاست کا فاشزم قرار دیتے ہوئے ہسپتال کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شہری دفاع نے غزہ شہر کے المعمدانی ہسپتال کے لیبارٹری ڈیپارٹمنٹ سے ملحقہ زمین پر صہیونی بمباری کے نتیجے میں تین شہریوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ویڈیو کلپس میں ہسپتال کے شعبہ لیبارٹری میں بڑی تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل، پچھلے سال 17 اکتوبر کو، صہیونی فوج نے اس ہسپتال میں خون کی ہولی کھیلی تھی، جس میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیل نے چرچ آف سینٹ پورفیریس اور بپٹسٹ ہسپتال سے ملحقہ مکان پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد مسلمان بچے اور خواتین شہید اور متعدد عیسائی بچے اور خواتین زخمی ہوئیں۔

جنگ کے آغاز میں چرچ کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے اندر متعدد مسلمان اور عیسائی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج کی جارحیت پر حماس نے کہا کہ ہسپتال پر دہشت گرد قابض فوج کی بمباری اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ دشمن جان بوجھ کر نہتے شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

پریس کو جاری بیان میں حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جرائم کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور صہیونی انتہا پسند حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزیوں کی روک تھام کرتے ہوئے ہسپتالوں میں شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan