Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی مطالبہ

دوحہ –فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزاحمتی قوتوں کا گھیراؤ بند کرے اور تمام سیاسی قیدیوں کو جیلوں سے فوری طور پر رہا کرے، تاکہ وہ قابض اسرائیلی فوج کے خلاف حقیقی معرکہ آرائی کے میدان میں شامل ہو سکیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے حماس کے ایک پریس بیان میں حماس نے اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے شروع کی گئی گرفتاری مہم کی مذمت کی۔ اس مہم کے دوران غرب اردن کے شمالی شہر نابلس گورنری سے متعدد مزاحمت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور مزاحمت کاروں پر من گھڑت الزامات عائد کیے گئے۔

حماس نے کہا کہ “ایک ایسے وقت میں جب مغربی کنارے کے گورنریوں کے خلاف قابض فوج کی وحشیانہ جارحیت میں اضافہ ہو رہا ہے، فلسطینی اتھارٹی کی ایجنسیاں مسلسل گرفتاریوں اور سیاسی و قانونی جعلی بہانوں کی آڑ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو گرفتار کر رہی ہیں۔”

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کی وفادار پولیس نے غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں متعدد مزاحمت کار بھی شامل ہیں۔


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan