Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام کے ساتھ مل کرتل ابیب میں مزید حملے کریں گے:کمانڈر القدس بریگیڈ

رام اللہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کے کمانڈر سرایا القدس نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈز کے ساتھ مشترکہ فدائی آپریشن ایک اہم پیغام ہے جو ہر کسی کو ملنا چاہیے، اور یہ حملہ آخری نہیں ہوگا۔

مغربی کنارے میں القدس بریگیڈز کے کمانڈر نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ “ہم چند روز قبل القسام بریگیڈ کے اپنے بھائیوں کے ساتھ تل ابیب کے قلب میں پہنچے تھے۔ یہ ایک مشترکہ بہادری سے بھرپور فدائی آپریشن تھا۔ یہ ایک اہم پیغام ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نیتن یاہو اور دشمن کے رہنماؤں سے کہتے ہیں کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی منصوبے کو دبانے میں بہت دیر ہو چکی ہے۔ تمام شہروں اور کیمپوں میں ہمارے سیل اب کام کر رہے ہیں۔ مختلف مزاحمتی گروہ ہمیں دیکھیں گے کہ اگلے چند دنوں میں ہم دشمن کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔”

مغربی کنارے میں بریگیڈز کے کمانڈر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ “مغربی کنارے میں القدس بریگیڈ اور اس کے کیمپوں میں جاری جارحیت طوفان الاقصیٰ کے تسلسل کا حصہ ہے۔”

انہوں نے کہا کہ کمانڈر محمد جابر “ابو شجاع” اور ان کے بھائیوں کی شہادت محاذ آرائی کے میدانوں کو مزید وسیع کرے گی۔ ہم ہر شہادت کے ساتھ مزید پرعزم ہو جاتے ہیں اور ہمارے حوصلے مزید پختہ ہو جاتے ہیں۔


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan