نیو یارک –فلسطین فائونڈیشن پاکستان اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 150 سے زائد فلسطینی بچوں کو قتل کیا ہے۔
لازارینی نے ‘ایکس’ پلیٹ فارم کے ذریعے مزید کہا کہ “اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ ‘یونیسیف’ کے اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مغربی کنارے میں گذشتہ برس سات اکتوبر سے کم از کم 150 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ ایجنسی نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے مغربی کنارے کے بہت سے کیمپوں میں اپنی خدمات معطل کر دی ہیں۔ اسرائیلی کارروائی سے شمالی مغربی کنارے کے 4 پناہ گزین کیمپوں میں دسیوں ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔