Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رواں ماہ اگست کے دوران 15 اسرائیلی فوجی ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس ۔  فلسطین فائونڈیشن پاکستان  قابض اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اگست کے دوران غزہ کی پٹی اور شمالی فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کے حملوں میں کم سے کم پندرہ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے عبرانی اخبار ‘معاریو’ نے بتایا ہے کہ اگست کا مہینہ اسرائیلی فوج کے لیے ایک خونی مہینہ ثابت ہوا ہے۔

قابض فوج نے بیان میں کہا ہے کہ آخری فوجی جو غزہ میں فائرنگ سے ہلاک ہوا، وہ میجر کے عہدے کا افسر تھا۔ اس فوجی کی ہلاکت کے بعد غزہ میں گذشتہ برس سات اکتوبر سے جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 704 ہوگئی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینلز کی رپورٹس کے مطابق، بریگیڈ 16 کے ایک ہفتے کے دوران 8 فوجی ہلاک ہوئے، جن میں سے چار غزہ میں نتساریم محور کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے سات اکتوبر کو ہلاک ہونے والے ایک فوجی کی لاش بازیاب کی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا کہ غزہ سے سات اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی کی لاش بازیاب کرانے سے ہمارے اس عزم کی عکاسی ہوتی ہے کہ ہم غزہ میں گرفتار کیے گئے تمام زندہ اور ہلاک فوجیوں کو واپس لائیں گے۔

اسرائیل میں سرکاری سطح پر یہ پالیسی ہے کہ جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے بارے میں تفصیلات صرف اس وقت ہی میڈیا پر نشر کی جا سکتی ہیں جب حکومت انہیں نشر کرنے کی اجازت دے۔ اسرائیلی حکام فلسطینی مزاحمت کاروں کے فراہم کردہ ڈیٹا اور معلومات کو اپنے ہاں میڈیا میں نشر کرنے یا شائع کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ اور فلسطین کے دوسرے محاذوں پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کی درست تعداد خفیہ رکھنے کا مقصد فوج پر نفسیاتی دباؤ ڈالنا ہے۔ جانی نقصان کے حقائق جاری کیے جانے سے فوج کے حوصلے پست ہو سکتے ہیں۔ اس لیے اسرائیلی حکومت فوج میں ہونے والی ہلاکتوں کی بہت کم تعداد ظاہر کرتی ہے اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے نقصانات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan