Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکیوں کی اکثریت نے امریکیوں کی فوجی مدد کم کرنے کا مطالبہ کردیا

نیو یارک –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان شیکاگو کونسل برائے عالمی امور کی طرف سے کرائے گئے ایک رائے عامہ کے سروے کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ سروے میں حصہ لینے والے امریکیوں کی اکثریت نے امریکہ کی طرف سے “اسرائیل” کو فراہم کی جانے والی اور فلسطینی شہریوں کے خلاف استعمال ہونے والی فوجی امداد کو محدود کرنے پر زور دیا ہے۔

کونسل، جو کہ امریکہ کے ممتاز دانشوروں کے مراکز میں شمار ہوتی ہے، نے جمعرات کو ہونے والے سروے کے نتائج میں کہا کہ 53 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کے لیے اپنی فوجی امداد محدود کرنی چاہیے تاکہ وہ اسے فلسطینی شہریوں کے خلاف فوجی کارروائیوں میں استعمال نہ کر سکے۔

شیکاگو کونسل برائے عالمی امور نے کہا کہ اس امداد کو کچھ شرائط تک محدود کرنے کی بڑھتی ہوئی کالوں کے باوجود، امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں تل ابیب کے لیے 3.5 ارب ڈالر مالیت کی فوجی امداد کا اعلان کیا، حالانکہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک چالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف، 30 فیصد شرکاء کا خیال تھا کہ امریکہ اسرائیل کی ضرورت سے زیادہ حمایت کرتا ہے اور 10 میں سے 3 امریکیوں کا کہنا ہے کہ ان کا ملک غزہ کے باشندوں کو مناسب انسانی امداد فراہم نہیں کرتا۔

اسرائیل تقریباً 11 ماہ سے امریکی حمایت سے غزہ پر اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، اور بین الاقوامی ماہرین نے اسے نسل کشی قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan