Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں بچوں کی پولیو ویکسین کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی

غزہ:  فلسطین فائونڈیشن پاکستان عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران محدود دورانیے کے وقفے ہوں گے تاکہ لاکھوں بچوں کو پولیو کی ویکسین دی جا سکے۔ اس سے قبل، اکتوبر 2023 میں ایک 10 ماہ کے شیرخوار بچے میں پولیو کے کیس کی تصدیق ہوئی تھی، جو پچھلے 25 برسوں میں فلسطینی اراضی میں رجسٹر ہونے والا پہلا کیس تھا۔

فلسطینی اراضی میں ادارے کے ترجمان رک پیپرکورن کے مطابق، پولیو ویکسین کی مہم اتوار کو غزہ کی پٹی کے وسط سے شروع ہوگی، اور یہ تین روز تک مختلف علاقوں میں جاری رہے گی۔ جنوبی اور شمالی حصے میں بھی مزید تین، تین روز کے لیے یہ وقفے عمل میں آئیں گے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ویکسین مکمل کرنے کے لیے اضافی دنوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ پیپرکورن کے مطابق، ویکسین مہم اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطہ کاری سے انجام دی جائے گی۔ اس مہم میں 10 برس سے کم عمر کے 6.4 لاکھ بچوں کو ویکسین فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایک سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کی ویکسینیشن کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے اوقات صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔

دوسری جانب، اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ حماس کے رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے کہ “حماس بچوں کی پولیو ویکسین مہم پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں حماس بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan