Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یورپی یونین کی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی پالیسیوں کی مذمت

برسلز – فلسطین فائونڈیشن پاکستان یورپی یونین کے اعلیٰ مندوب برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی حیثیت کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی اقدامات علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے ‘ایکس’ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے مطالبے کی حمایت کی۔

بوریل نے کہا کہ وہ مقدس مقامات کی حیثیت کے بارے میں الصفدی کے خدشات کو درست تسلیم کرتے ہیں۔ انہیں اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کے ان بیانات پر گہری تشویش ہے جن میں انہوں نے مسجد اقصیٰ میں ایک یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کی بات کی ہے۔

بوریل نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خدشات “مکمل طور پر جائز” ہیں اور بین الاقوامی برادری کو اس مسئلے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ منگل کو اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے بتایا تھا کہ اسرائیلی وزارتِ ورثہ نے دسیوں ہزار یہودیوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے 20 لاکھ شیکل کی رقم مختص کی ہے۔

پیر کے روز بن گویر نے پریس بیانات میں دعویٰ کیا کہ “حکومت کی پالیسی مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت دیتی ہے اور وہ مسلمانوں کی طرح یہودیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق دلوانا چاہتے ہیں۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan