Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے 552 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے رکھے ہیں

رام اللہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام غزہ کی پٹی سے سینکڑوں شہداء کے علاوہ فلسطین کے دوسرے علاقوں سے 552 شہداء کی لاشیں قبضے میں لے رکھی ہیں، جن میں سے ’نمبرز قبرستان‘ میں 256 شہداء کی لاشیں شامل ہیں۔

یہ بات آج منگل کو فلسطینی کلب برائے اسیران، فلسطینی اسیران و محررین کمیشن، ضمیر فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس، اور شہداء کی لاشوں کی بازیابی کی قومی مہم کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں سامنے آئی ہے۔

اداروں نے وضاحت کی کہ جن شہداء کی میتوں کو حراست میں لیا گیا ہے، ان کی تعداد 552 تک پہنچ گئی ہے۔

سال 2015ء کے بعد صہیونی فوج نے القدس اور غرب اردن سے اب تک 296 شہداء کی لاشیں قبضے میں لی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا کہ قبضے میں لی گئی لاشوں میں 9 خواتین کے علاوہ 18 سال سے کم عمر 32 بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ ان بچوں میں 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے 5 شہداء اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے 6 شہداء شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan