Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے جبری انخلا، اقوام متحدہ نے امدادی مشن بند کردیا

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح سے جبری انخلا کے نئے احکامات جاری کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ادارے کی انسانی امداد کی کارروائیاں پیر کو روک دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ امداد کی ترسیل کرنے سے قاصر ہے۔

اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے مزید کہا کہ اردگرد کے حالات کی روشنی میں تنظیم آج امداد کی ترسیل کے قابل نہیں ہے۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے ارد گرد افراتفری پھیل گئی۔ مریضوں، ان کے ساتھیوں اور ہزاروں بے گھر افراد کو اسرائیل نے انخلا کا حکم دے دیا۔ بڑی تعداد میں مریضوں کو ہسپتال سے نکال کر سڑکوں پر پہنچا دیا گیا۔

قابض فاشسٹ فوج کے تحریری پیغامات الاقصیٰ ہسپتال کے آس پاس موجود ہزاروں افراد تک پہنچے، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔ یہ ہسپتال غزہ کی پٹی میں اب بھی کام کرنے والے 16 ہسپتالوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور بلاک نمبر 128 کے قلب میں واقع ہے۔

مزید برآں، اسرائیلی فوج نے اس معاملے پر ایجنسی فرانس پریس کے سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ انخلا کی کوششوں میں علاقے سے ہسپتالوں اور طبی سہولیات کا انخلا شامل نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اگست کے پہلے تین ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے طیاروں کے ذریعے گرائے گئے کتابچوں، فون پر ایس ایم ایس پیغامات، یا سماجی رابطوں کی سائٹس کے ذریعے انخلا کے 11 احکامات جاری کیے ہیں۔ ان ہدایات میں اڑھائی لاکھ لوگوں کو اپنی رہائش گاہیں چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔

اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں وسائل کی قلت ہے، خاص طور پر بجلی کی بندش اور بجلی کے جنریٹروں کو چلانے کے لیے درکار ایندھن کی کمی سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، گزشتہ جولائی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے، جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 10 ہسپتالوں، 16 طبی کلینکوں، اور چار طبی امدادی مراکز کی امداد کی ترسیل میں ناکامی ہوئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan