Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران جنگ روکی جائے:یورپی یونین

برسلز – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے کمشنر جوزپ بوریل نے غزہ کی پٹی میں پولیو کی ویکسینیشن مہم کے دوران انسانی بنیادوں پر 3 دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

بوریل نے منگل کو ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں وضاحت کی کہ پولیو کے تیزی سے پھیلاؤ سے غزہ کے بچوں کو خطرہ لاحق ہے، جو نقل مکانی، محرومی، اور غذائی قلت کے باعث کمزور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ویکسینیشن کی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ اتوار کو پولیو ویکسین کی آمد کا اعلان کیا تھا اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ویکسی نیشن مہم کے دوران جنگ روکی جائے اور مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

23 اگست کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا تھا کہ غزہ میں پانی اور صفائی کے مسائل کی وجہ سے حفظان صحت کے مسائل انتہائی گھمبیر سطح پر پہنچ چکے ہیں اور اس علاقے میں پولیو کا ایک کیس دریافت ہوا ہے۔

امریکی حمایت کے ساتھ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ پر وحشیانہ جارحیت مسلط کر رکھی ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور مہلک قحط کے حالات پیدا ہو چکے ہیں۔ اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 34 ہزار سے زیادہ افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan