Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ پر یہودی بلوائیوں کی مالی مدد کا غیر مسبوق اسرائیلی فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+ اسرائیلی ریاست کے سرکاری براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا ہے کہ قابض حکومت کے ایوان صدر کے دفتر نے وزارت ثقافت کے تعاون سے مسجد اقصیٰ پر یلغار کرنے کے لیے منظم دھاووں کی مالی اعانت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام اپنی نوعیت کا غیر مسبوق فیصلہ ہے، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

عبرانی چینل نے رپورٹ کیا کہ اس فیصلے میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو منظم کرنے اور انہیں “مسجد اقصیٰ اور اس کے صحنوں کو یہودی تاریخ سے جوڑنے کے لیے رہ نمائی فراہم کرنے” کے لیے ابتدائی طور پر 20 لاکھ شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے۔

دریں اثنا، قابض حکومت کی “وزارت برائے ثقافتی ورثہ” نے کہا کہ یہ فیصلہ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو منظم کرنے میں مدد دے گا۔ ان کے ساتھ آباد کار گائیڈز ہوں گے جو شرکاء، یہودیوں اور سیاحوں دونوں کو اس جگہ کی تاریخ اور یہودیوں کے لیے اس کے تقدس پر بریفنگ دیں گے۔

چینل کے مطابق، توقع ہے کہ دھاوے آنے والے ہفتوں میں حکومتی فنڈنگ سے شروع ہو جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ انتہا پسند صہیونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے کہا تھا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں مسجد اقصیٰ میں ایک عبادت گاہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بن گویر نے دعویٰ کیا کہ یہ قانون مسلمانوں اور یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے حقوق کو مساوی قرار دیتا ہے۔

تقریباً دو ہفتے قبل، اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی نے بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے ایک اور رکن اور تقریباً 3000 آباد کاروں کے ساتھ مل کر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan