Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی مدد سے قتل عام کا 325واں دن

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان قابض صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج 26 اگست سوموار کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 325واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی، جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

سول ڈیفنس کے عملے نے بتایا کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں الجعفراوی کے مقام پر اسرائیلی فوج کی ڈرون کے ذریعے کی گئی بمباری میں دو شہری عطیہ اور عطوہ العدینی شہید ہوگئے۔

قابض فوج کے توپ خانے نے وسطی غزہ کی پٹی میں نوصیرات کیمپ کے شمال میں ملائیشیا کے اسکول کے ارد گرد گولہ باری کی۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میں بے گھر افراد پر مشتمل اسکول کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

غزہ شہر میں ایک آباد مکان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں پیر کی صبح سویرے پانچ شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ مکان العجلہ خاندان کا ہے اور یہ غزہ شہر کے مغرب میں پیشنٹ فرینڈز ہسپتال کے قریب واقع ہے۔

جنگی طیاروں نے خان یونس شہر کے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے میں ابو ردا خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

حال ہی میں قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں میں عام شہریوں، آباد گھروں اور اپارٹمنٹس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ خاص طور پر غزہ سٹی، خان یونس اور دیر البلح میں ہونے والے حملوں میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

پیر کی صبح قابض فوج کے جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میں تازہ حملے کیے۔

اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مرکز میں متعدد گولے داغے اور شہر کے الکتیبہ علاقے کے آس پاس کے علاقوں پر بمباری کی۔

قابض فوج نے غزہ شہر میں تل الھویٰ محلے کے جنوب میں یونیورسٹی کالج کے اطراف میں کئی رہائشی عمارتوں کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔ جبکہ ایک اسرائیلی فضائی حملے نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر کے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan