Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت لحم : یہودی آباد کاروں کے حملے میں فلسطنی نوجوان شہید، متعدد زخمی

بیت لحم -فلسطین فائونڈیشن پاکستان غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے جنوب میں واقع گاؤں وادی رحال میں یہودی آباد کاروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ بیت لحم کے گاؤں وادی رحال میں آباد کاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور تین دیگر معمولی زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ گاؤں پر حملہ کرنے والے آباد کاروں کی گولی لگنے کے نتیجے میں شہری 40 سالہ خلیل سالم خلاوی شہید ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلح آباد کاروں نے گاؤں میں بوائز اسکول کے قریب شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا اور گولیاں برسائیں۔

اس کے بعد فلسطینی شہریوں اور قابض یہودی آباد کاروں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا، جس کے نتیجے میں چار شہری زخمی ہوگئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان زخمیوں میں سے ایک دم توڑ گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan