طولکرم – فلسطین فائونڈیشن پاکستان قابض صہیونی فوج کی طرف سے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ پر میزائلوں سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں پانچ شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ نور شمس کیمپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں پانچ شہری شہید ہوگئے۔ تمام شہداء کے جسد خاکی طولکرم کے سرکاری ہسپتال پہنچائے گئے۔
طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہسپتال میں متعدد شہداء کے جسم کے اعضاء پہنچے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
قابض فوج کے ایک بیان کے مطابق، جنگی طیاروں کی بمباری میں طولکرم میں ایک مسلح سیل کے آپریشن روم پر چار میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگئے۔